اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایف آئی اے سے عمران خان کےخلاف 9 مئی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تمام زونل ڈائریکٹرز کوتحریری مراسلہ جاری کر دیا ۔
مراسلے میں پوچھا گیا کیا 9 اور 10 مئی کی کسی زون میں انکوائری یا مقدمے کی تفتیش جاری ہے؟، اگر تحقیقات کی جا رہی ہیں تو کیا پیشرفت ہوئی،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
عمران خان کےخلاف 9 مئی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات طلب



















