گنڈا پور کاافغانستان سے خود بات کرنے کابیان وفاق پر حملہ ہے ،خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی گنڈا پور کاافغانستان سے خود بات کرنے کابیان زہر قاتل اور وفاق پر حملہ ہے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کس حیثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا،پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں اپوزیشن کودیوار سے لگایاگیا، اپوزیشن کو صعوبتوں کاسامنا کرناپڑا، قومی اسمبلی کے ماحول کو بہتر رہنا چاہیے،باتیں تلخی نہیں یاد دہانی کےلئے کررہا ہوں، سیاستدانوں کی یاداشت بڑی کمزور ہوتی ہے۔

دریں اثنا خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہافیض حمید نے سینٹ لیکشن میںگیلانی کےخلاف 3 ووٹ دینے کا کہا ،پروڈکشن آرڈر پر ایوان آیا ،اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود تھا فیض حمید کا فون آیا، کہا گیا آپ کو 3ووٹ گیلانی کےخلاف دینے ہیں، تب آپ لوگ نشے میں تھے؟ سب ٹھیک لگ رہا تھا۔