لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 9مئی ملکی سلامتی کےخلاف بغا و ت ہے،عمران خان این آر او بھول جائیں، جلسوں نہیں پی ٹی آئی والوں کی کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے،بانی پی ٹی آئی اپنے اعمال کا حساب دے کر ہی جیل سے باہر آسکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا9مئی میرا یا ن لیگ کا ذاتی مسئلہ نہیں،ملکی سلامتی کےخلاف بغاوت ہے، 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو جواب دینا ہوگا،اسلام آباد میں تماشہ کیا گیا، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو نئے پاکستان کے نام پر ٹیکہ لگا،تماشے اور ڈرامے کرنے ہیں تو کے پی میں ہی کرلو،کس سے چاہیے حقیقی آزادی؟ امریکہ کے آپ پاﺅں پڑرہے ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے آپ کو بات کرنی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاموصوف تاریخ کے انوکھے سیاستدان ہیں، نیب کے نئے قانون سے ریلیف مانگنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پہلی درخواست آئی ،این آر او نہیں ملے گا،اسرائیلی بھی عمران خان کی محبت میں مرے چلے جارہے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا کسی کو بھی فتنہ،فساد اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی نے جلسے جلسوں نہیں عدالتی فیصلوں سے باہر آنا ہے،خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو سیف ہاﺅس دینا ریاست کےلئے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمن بڑے ،کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، مولانا نے فلور آف دی ہاﺅس کہا حکومت کو فوری گرانا ٹھیک نہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















