راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دےدی۔
اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس پہنچے اور کہاتمہارے بنائے گئے کیسز کی وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے،باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لےکر جاوں گا۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا باجوہ کے بغیر فیض حمید کا ٹرائل بدنیتی پر مبنی ہے، باجوہ کو ٹرائل میں شامل کیا جائے تو سارے بھید کھل جائیں گے،حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو، فیصلے سے توشہ خانہ کا نیا کیس تو فارغ ہوگیا مجھے تو خوشی منانی چاہیے ،190 ملین پاونڈ ریفرنس بھی تقریباً ختم ہونے والا ہے،میں نے ملک سے بھاگنا نہیں ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہااپیل کرتا ہوں خدا کیلئے غیر سیاسی ہوجاو ،ملک تباہی کے دہانے پر ہے،قرضے بڑھتے جارہے ہیں، علی امین گنڈا پور کےخلاف کچھ لوگ پارٹی کے اندر سازشیں کررہے ہیں، پارٹی کو کہتا ہوں علی امین گنڈاپور کو انڈر مائن نہ کریں، میں علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہوں اور پوری پارٹی کو کہتا ہوں وقت اختلافات کا نہیں ۔
دوسری جانب توشہ خانہ ٹو میں عمران ،بشریٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کی بنا پر ملتوی کردی گئی،سماعت کے دوران دونوںکو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
باہرنکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی تفتیشی کو دھمکی



















