انوسٹی گیشن افسران کی ٹرانسفر پر تفتیش کی مثلیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ساو¿تھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، دوران اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا روڈز سرٹیفکیٹس، چالانوں کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روڈ سرٹیفکیٹ اور چالاننگ کی پینڈینسی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈز اور چالان میں تاخیر کے حامل انوسٹی گیشن افسران اور ایس ایچ اوز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انوسٹی گیشن افسران کے ٹرانسفر کی صورت میں بھی تفتیش کی مثلیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، منشیات سمیت لوکل اینڈ سپیشل لاز کیسوں کے روڈز اور چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ انوسٹی گیشن افسران پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر روڈ سرٹیفکیٹ، چالانوں کی تکمیل یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے روڈ سرٹیفکیٹ اور چالانوں کی تکمیل میں اچھی کارکردگی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، اٹک سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو شاباش دی۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، سی پی او فیصل آباد کامران عادل، اے آئی جی مانیٹرنگ ملک طارق محبوب اجلاس میں موجود تھے۔دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے تسلسل میں پولیس ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے 13 برس سے مفرور قاتل سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرم شاویز احمد نے 2011 میں فائرنگ کرکے عمران رضا نامی شہری کو ہلاک اور اسکے والد کو زخمی کردیا تھا اور اشتہاری شاویز احمد گذشتہ 13برس سے تھانہ بیگو وال، سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سپیشل آپریشنز سیل کی اچھی حکمت عملی سے 13 برس بعد اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔