لاہور:(اپنے رپورٹرسے)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے نوازشریف کالندن جانے کافی الوقت کوئی پلان نہیں ،علاج کی صورت میں جاتے ہیں تو واپس آئیں گے کیونکہ پارٹی چلانی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہامذاکرات کےلئے بانی پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ،سیاسی لوگ ہیں اور میں خود بات چیت کو مسائل کا حل سمجھتا ہوں، چیف جسٹس کی توسیع پر اتحادی جماعتوں کےساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔
نوازشریف کالندن جانے کافی الوقت پلان نہیں ،ایاز صادق



















