دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے درخواست دینا لازم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے آر او کو درخواست دینا لازم ہے،سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار نہیں دکھا سکے بروقت کوئی درخواست دی، این اے 97 کا کیس 12 اگست کو 3حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے، عدالت نے قرار دیاعلی گوہر کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔