مشرق کی خبر پر ایکشن، خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے کا دورہ، ایم ایس کی سرزنش

کالاشاہ کاکو+ مریدکے (نمائندگان)”مشرق“کی خبر پرایکشن، صوبائی وزیر صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے کا اچانک دورہ ،مریضوںنے شکایات کے انبار لگائے دیئے ،ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی اور سٹاف کی غیر حاضری پر ایم ایس کی سرزنش۔ تفصیلات کے مطابق ”روزنامہ مشرق“ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مریدکے کی بدانتظامی کے حوالہ سے شائع ہونیوالی خبر پر ایکشن، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ آفیسران کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے کا اچانک دورہ کیا ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں موجود مریضوں نے ڈاکٹرز کی بدتمیزی، ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات کے انبار لگادیئے دی جس پر صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے مریضوں کو فوری طورپر تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اس دوران صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کے معلومات حاصل کیں۔ فارماسسٹ سمیت دیگر سٹاف کی غیر حاضری پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر فارماسسٹ کو لاہور پرائمری اینڈ سیکنڈری رپورٹ کرنے کا احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مریدکے میں گریڈ 17کا ایم ایس تعینات ہونے پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا ۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی بروقت فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔