پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،وزیراعلیٰ کے پی کے نے کارکنوں کےساتھ ریسکیو اہل کاروں میں بھی 5،5ہزار روپے کے نوٹ تقسیم کیے، ریسکیو اہل کار خوشی کا اظہار کرتے رہے،اس موقع پر شبلی فراز بھی موجود ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہارکنوں میں پیسوں کی تقسیم کی کوئی بڑی وجہ نہیں، وزیراعلیٰ کے پی غریبوں کے ہمدرد ہیں،اپنی جیب سے پیسے دئیے۔
دوسری جانب ردعمل دیتے ہوئے کہاوفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے وزیراعلیٰ کے پاس کارکنوں کو دینے کےلئے پیسے ہیں لیکن صوبے کے عوام کو بجلی میں ریلیف کیلئے پیسہ نہیں ،اسلام آباد پر حملے کےلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے،علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز کہا تھا اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا اب اپنا وعدہ پورا کریں۔
گنڈاپور کی کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو پر وائرل



















