لاہور:(سپیشل رپورٹر)منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کا شناختی کارڈ ،پاسپورٹ بلاک ، جائیدادیں ضبط،سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے حکم جاری کر دیا۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد نے ایف آئی اے چالان پر سماعت کی،عدالت نے مونس الٰہی سمیت 6 اشتہاری ملزموں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دےدیا۔
اشتہاری ملزموں میں فراست چٹھہ، امتیاز علی شاہ، عامر سہیل اور عامر فیاض بھی شامل ہیں،عدالت نے مونس الٰہی ،ضیغم عباس کی جائیدادیں ،بینک اکاو¿نٹس منجمدکرنے کاحکم بھی دےدیااورعملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔
منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کا شناختی کارڈ ،پاسپورٹ بلاک،جائیدادیں ضبط



















