لاہور:(کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر،کورٹ رپورٹر) منافرت پھیلانے کے الزام میںسابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈیفنس ہاو¿سنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 میں رہائش گاہ سے گرفتار کیا،منافرت پھیلانے کا مقدمہ سائبر ٹیررازم ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔
بعدازاںایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کیا، عدالت نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب کرلی۔
اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار،4روزہ ریمانڈ منظور



















