شہباز شریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام ،ملکی استحکام ناگزیر ہے:فضل الرحمن

مردان،لاہور:(مشرق نیوز،اپنے نمائندے سے)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے معیشت اچھی نہیں، شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانے میں ناکام رہے۔

مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاواضح کیا تھا معیشت اتنی گرچکی آنےوالی کوئی حکومت نہیں اٹھا سکتی، امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو معیشت بھی خراب ہوگی،شہباز شریف نے کہا تھاملکی معیشت کو اٹھاو¿ں گالیکن نہیں اٹھا سکے،وزیراعظم چین گئے اور سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

جے یوآئی سربراہ نے کہاپاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر خوشحال رکھا،غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی،ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئےگا۔

دوسری جانب جے یو آئی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلئے پارٹی میں مشاورت ہوئی ، مذاکرات کے آغاز کیلئے فضل الرحمن سے اجازت لے لی ،پی ٹی آئی کو مذاکرات کےلئے اپنی رضا مندی سے آگاہ کر دیا ،3روز قبل آمادگی کا پیغام پہنچا یا ، مذاکرات کے آغاز کےلئے پی ٹی آئی کے جواب کا انتظار ہے،پی ٹی آئی کا جواب آنے کے بعد تاریخ کا تعین کیا جائے گا، پی ٹی آئی ٹیم نے عمران خان سے مشاورت کرنی ہے اس لئے ابھی جواب نہیں آیا، اپنے امیر سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو سہولت حاصل نہیں۔