شہر مےں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے ڈبل شفٹ مےں کام کیا جائے :کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ شہر مےں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ڈبل شفٹ مےں کام کیا جائے، وسائل کے ضیاع کو روکنے کیلئے افسران ذاتی طور پر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے عمل کو موثر بنائیں۔ شہر مےں سڑکوں پر بلا اجازت شامےانے لگانے اور سڑکوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے شہر مےں جاری پسپ پروگرام پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر ،ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈائرےکٹر پی اےچ اے نےاز احمد سمےت متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے ترقےاتی پروگراموں سے متعلق برےفنگ دی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے ہداےت کی کہ شہر مےں جاری نئی سےورےج لائنوں کی تعمےر کو جلد مکمل کرنے کے لئے ڈبل شفٹ مےں کام کےا جائے اور مشےنوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ شہر مےں ترقےاتی کام کی وجہ سے سڑکوں پر پڑے مےٹرےل کو فوراً ہٹاےا جانے کیلئے اقدامات کئے جائےں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ سمےت شہر مےں خراب سٹرےٹ لائٹس کو فوراً تبدےل کےا جائے۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل سے جہاں سےوک سروسز کی فراہمی بہتر ہوگی وہےں لوگوں کا معےار زندگی بہتر ہوگا۔ ہمےں شہرےوں کی سہولت اور آسانی کیلئے بھرپور اقدامات کرنا ہےں۔ انہوں نے مےونسپل کارپورےشن افسران کو ہداےت کی کہ شہر کے چوراہوں اور سڑکوں سے بلااجازت لگائے گئے اشتہاری مےٹرےل کوفوراً ہٹاےا جائے۔ شہر مےں پرائےوےٹ سےکٹر مےں ہونیوالی تعمےر کیلئے جن لوگوں نے تعمےراتی مےٹرےل سڑکوں پر رکھا ہے ان سے اس کا کراےہ وصول کےا جائے۔
شہر میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے :کمشنر ساہیوال



















