عظمیٰ بخاری کا دورہ ڈی جی پی آر ،افسروں،ملازمین کی عدم موجودگی پر برہم،وضاحت طلب

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اچانک ڈی جی پی آر کا دورہ،بلڈنگ کے تینوں فلور پر قائم کمروں کا وزٹ،بیشتر افسروں و ملازمین کی دفاتر میں عدم موجودگی پر برہم ،ڈیوٹی ٹائم پر دفتر نہ پہنچنے والوں سے وضاحت طلب،پورے سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری چیک ،9:00بجے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عظمیٰ بخاری گزشتہ روز صبح صبح ڈی جی پی آر کے اچانک دورے پر پہنچیں ، تمام دفاتر کا وزٹ کیا ،فردً فردً سٹاف سے تفصیلی کام کی نوعیت کادریافت کیا،حاضری چیک ،صفائی کے ناقص انتظامات ،ڈیجیٹل میڈیا کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا،ڈیجیٹل میڈیا کو متحرک کرنے ،تمام افسروںو ملازمین کو صبح 9بجے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایات جاری کیں اور ساتھ ہی ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن صدیق کیانی کو روزانہ بائیو میٹرک حاضری صبح ساڑھے 9بجے تک ذاتی طور پر بھیجنے کا حکم دیا،وزیر اطلاعات ڈے کیئر سینٹر بھی گئیں،خواتین کو واضح کہا آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو براہ راست مجھے بتائیں۔