پشاور:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کاکے پی میں بدعنوانی شکایات کانوٹس،معاملات کا جائزہ لینے کےلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔
کمیٹی میں سابق گورنر شاہ فرمان، قاضی انور اور مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات کا جائزہ لے گی اور بانی چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی۔
سابق گورنر شاہ فرمان نے بانی چیئرمین کی جانب سے کمیٹی بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 3 رکن کمیٹی بانی چیئرمین کی ہدایت پر بنائی گئی ہے اور جو ہدایات بانی چیئرمین نے جاری کی ہیں اسی ہدایات پر کام کیا جائے گا۔
کے پی میں بدعنوانی شکایات پر عمران خان کانوٹس،کمیٹی قائم



















