وارداتوں میں کمی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی سے ممکن ہے،آر پی او ساہیوال

ساہیوال:(بےورورپورٹ )آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ جرائم کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔

ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے انسداد کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آر پی او کو بریفنگ دی۔

آر پی او ساہیوال کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں، مجرم اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ، مویشی چوروں کےخلاف کارروائیاں مزید بہتر ،بجلی چوری کے مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری میں بہتری لانے کی ہدایات دیں،۔آر پی او نے کہا کہ زیر تفتیش ڈکیتی معہ قتل، بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کو جلد ٹریس کر کے ریکوری کو یقینی بنایا جائے ۔نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں، لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔تھانوں میں آئے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور داد رسی کی ہر ممکن کوشش کریں۔جرائم میں کمی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی سے ہی ممکن ہے۔