اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 13اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی،ضلعی انتظامیہ کو جلسہ اور احتجاج کرنے کی باقاعدہ درخواست دےدی گئی۔
درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیااسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا ہے، جلسے و احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کی درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود فیصلہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کارروائی کی درخواست مسترد کر دی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عامر مسعود مغل کی درخواست پر فیصلہ سنایا،ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا عدالت کی کسی آبزرویشن کی خصوصی طور پر خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
پی ٹی آئی نے 13اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی



















