ترقیاتی منصوبوں کے ڈیزائن مستقبل کو پیش نظر رکھ کر بنائے جائیں : کمشنر ساہیوال

ساہیوال (چوہدری محمد اشرف سے) کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ ڈوےژن بھر مےں ترقےاتی منصوبوں کے ڈےزائن علاقائی ضرورت اور مستقبل کی گنجائش کو مدنظر رکھ کر بنائے جائےں جن جن علاقوں مےں ترقےاتی سکےموں پر کام مکمل ہو چکا ہے وہاں بھرپور شجرکاری شروع کی جائے، شہر کے مصروف چوراہوں، مرکزی شاہراہوں پر بنائے گئے پلانٹرز کی آزسر نو تزئےن و آرائش کی جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنےاد پر پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر اور ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی نے انہےں شہر مےں جاری ترقےاتی سکےموں سے متعلق برےفنگ دی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے ہداےت کی کہ شہر مےں مےن سےورےج لائنوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کے مےن ہولز اور سےورےج لائنوں کو بھی صاف کےا جائے۔ شہر مےں تجاوزات کے خلاف آپرےشن کو پوری شدومد سے جاری رکھا جائے اور کسی جگہ سرکاری زمےن کو انکروچ نہ ہونے دےا جائے۔ دریں اثناءکمشنر شعےب اقبال سےد نے بس سٹےنڈز سے تہہ بازاری اور دےگر سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے مےونسپل کارپورےشن کے انتظامی افسران کو اےک متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی ہداےت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی سرکاری محکموں کی بنےادی ذمہ داری ہے اس مےں کسی قسم کی کوتاہی نہےں ہونی چاہےے۔ اس موقع پر ڈائرےکٹر فنانس ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی نے اجلاس کو بتاےا کہ گزشتہ سال بس سٹےنڈز سے سرکاری واجبات کی وصولی 10لاکھ76ہزار650روپے تھی جبکہ اس سال اب تک 19لاکھ77ہزار روپے سرکاری واجبات وصول کئے جا چکے ہےں۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے رےکوری پر مامور افسران و عملہ کو شاباش دےتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنےاد پر رےکوری کے عمل کو آگے بڑھائےں۔ علاوہ ازیں کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی لےنڈ سکےپنگ کو خوبصورت مقامی درختوں اور پھول دار پودوں کے ذرےعے دےدہ زےب بناےا جائے۔ شہر کے گرےن بےلٹس اور پارکوںمےں محل وقوع کے مطابق پودے لگائے جائےں۔ شہر مےں پھول دار پودوں کو لگانے اور ان کی دےکھ بھال کے لئے مستقل بنےادوں پر انتظامات کئے جائےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پی اےچ اے ساہےوال کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے اور گرےن بےلٹس کی تعمےر کے سلسلہ مےں کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر ڈائرےکٹر پی اےچ اے نےاز احمد نے شہر مےں جاری شجرکاری مہم، گرےن بےلٹس کی تعمےر، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی لےنڈ سکےپنگ، شہر کے پارکس کی تزئےن و آرائش اور مون سون کے اس موسم مےں شجرکاری کے پلان سے متعلق برےفنگ دی۔ دوسری طرف کمشنر شعےب اقبال سےد نے جشن آزادی کی تقرےبات کا افتتاح کےا، آرٹس کونسل ساہےوال مےں جاری سمر کےمپ کی تقرےبات مےں جشن آزادی کی تقرےب مےں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تقرےب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومےں اپنی آزادی کے لئے کسی قربانی سے درےغ نہےں کرتےں، آزادی دنےا کی سب سے بڑی نعمت ہے اور وطن عزےز کے اصول اور آزادی کی جدوجہد مےں ہمارے اکابرےن نے جو قربانےاں دی ہےں وہ تارےخ کا درخشندہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد اس ملک کی آزادی کے لئے ہر طرح کی قربانی دےنے کے لئے تےار ہے۔ ہم بطور قوم پاکستان کو دنےا کی برادری مےں معتبر مقام دلانے کے لئے آخری حد تک جائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، والدےن اور شہرےوں نے جس جوش و جذبہ سے آزادی کی تقرےبات کی اس افتتاحی تقرب مےں جس جوش و جذبہ اور ولولہ سے شرکت کی ہے وہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہم اےک متحد اور پرعزم قوم ہےں اور ہم پاکستان کی آزادی کو برقرار رکھنے اور اس کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے۔ ڈائرےکٹر ساہےوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سےد رےاض ہمدانی نے آرٹس کونسل مےں جاری سمر کےمپ اور آزادی کی تقرےبات بارے برےفنگ دی۔ تقرےب مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر سمےت آرٹس کونسل کی مےنجنگ کمےٹی کے اراکےن نے بھی شرکت کی۔ قبل ازےں کمشنر شعےب اقبال سےد نے آزادی کی تقرےبات کا افتتاح کےا۔ اس موقع پر فضا مےں غبارے چھوڑے گئے، آزادی کا کےک کاٹا گےا، بچوں نے ملی نغمے، ٹےبلو اور ترانے پےش کئے۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے سمر کےمپ کی آرگنائزنگ کمےٹی، اساتذہ کرام اور آرٹس کونسل کے منتظمےن اور خصوصاً ڈاکٹر سےد رےاض ہمدانی کی کاوشوں کو سراہا۔