ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے 0.9سنٹ کے حساب سے بجلی کی سہولت بحال کی جائے،صدر گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر ضیاءالحق (شیخ فیصل ایوب) نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے زوم لنک میٹنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی 20ہزار جبکہ Cottageانڈسٹری 10ہزار کے قریب ہے اور ان صنعتوں کی بدولت10لاکھ کے قریب لوگوں کو روزگار میسر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی گوجرانوالہ صنعتی مصنوعات کے ارتکاز کے اعتبارسے دوسرابڑا ضلع ہے ۔جبکہ ورلڈ بینک کے مطابق ایز آف ڈﺅنگ بزنس کے اعتبار سے چھٹے(6)نمبر پر ہے ۔

گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے 0.9 سنٹ کے حساب سے بجلی کے ٹیرف کی سہولت فوری بحال کی جائے موجودہ بجٹ سے پہلے ایکسپورٹرز جو کہ فائنل ٹیکس کیٹگری میں آتے تھے فنانس بل میں ان کو نارمل ٹیکس میں شامل کر دیا گیا ہے ان کو واپس فائنل ٹیکس رجیم میں ہی رکھا اس سے پریشان ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ایکسپورٹرز کی ٹریننگ کیلئے Rاینڈ Dاور ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کیلئے ہماری پرپوزل کو میٹنگ میں شامل کیا جائے مختلف ممالک کےلئے ٹریڈ ڈیلی گیشن TDAPکو پابند کیا جائے کہ وہ چیمبر کی سفارشات کی روشنی میں جن معاملات کی منظور ی ہو چکی ہے ان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔