اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر وممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر شکایت میںاستدعا کرتے ہوئے کہاچیف الیکشن کمشنر ،ممبران کےخلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری،الزامات ثابت ہونے پر برطرفی کی سفارش کی جائے۔
پی ٹی آئی نے اپنی شکایت میں انتخابات سے پہلے اور بعد کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا،پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنز سے باہر نکالا گیا،ای سی پی قانون کے مطابق نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا، پری پول دھاندلی پر آنکھیں بند کیے رکھیں۔
شکایت میں مزید کہا گیاپارٹی اراکین کی پریس کانفرنس میں وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، کارکنوں کو اغوا ،میڈیا ،پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بروقت نہیں دیا گیا،پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی عائد ہوئی، کوئی کارروائی نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن نے نہ صرف پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر کیا بلکہ مخصوص نشستیں بھی چھین لیں، دریں اثنا بیرسٹرعلی ظفر نے کہاالیکشن کمیشن پارٹی بن چکا،بہت برداشت کرلیا،آئین و سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پرچیف الیکشن کمشنر و دیگر اراکین کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر وممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر



















