چوروں اور ڈاکوﺅں سے مینڈیٹ واپس لیں گے، ریحانہ امتیاز ڈار

سیالکوٹ :(بیورورپورٹ )تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کےلئے نکلیں ہیں ان چوروں اور ڈاکوﺅں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اکیلا 25 کروڑ لوگوں کی جنگ لڑرہا ہے اور قوم بھی اپنے کپتان عمران خان سے محبت سے باز نہیں آرہی،۔ عمران خان کو قید رکھنے سے عوام کے دلوں میں محبت ختم نہیں ہوسکتی اور نہ ہی حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی۔پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےلئے عالم چوک سے دارہ آرائیاں تک ریلی کی قیادت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار،سٹی جنرل سیکرٹری میاں اعجاز جاوید، سابق ٹکٹ ہولڈر سعید احمد بھلی ،علی رضا قادری، آفتاب خان، مہر خرم، مہر تحسین، اجمل بٹ، عمار صفدر، ٹیپو راجپوت کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعدا د موجود تھے۔