گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے باوجود شہرسے ناجائزتجاوزات کاخاتمہ نہ ہوسکا،عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات بلدیہ انسپکٹر لاکھوں روپے ماہانہ کمانے میں مصروف،ناجائزتجاوزات کےخلاف جعلی آپریشن کے نام پرہرماہ لاکھوں روپے سرکاری خزانہ سے نکلواکر ہڑپ کیے کاانکشاف ہوا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کی ریگولیشن برانچ میں عرصہ درازسے ایک ہی جگہ پر تعینات انکروجمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے مبینہ طورپر اپنے علاقہ میں ناجائزتجاوزات قائم کرنے والوں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے، ذرائع کے مطابق عرفان نسیم بٹ نے اپنے علاقہ پرائیویٹ افراد اور دفتری نائب قاصد،بیلداروں،مالی کے حوالے کررکھاہے جوناجائزتجاوزات قائم کرنے والوں سے مبینہ طورپر منتھلیاں اکھٹی کرتے ہیں اور انسپکٹر سمیت متعلقہ افسران تک پہنچاتے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ناجائزتجاوزات کے خاتمہ کے احکامات جاری کیے توبلدیہ ملازمین نے فرضی عارضی آپریشن کرکے فوٹوزاعلی حکام کوبھجوادی مگرموقع پر تاحال ناجائزتجاوزات قائم ہیں،ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعلی کی ہدایت پر ناجائزتجاوزات کےخلاف آپریشن کے نام پر سرکاری خزانہ سے ہرماہ لاکھوں روپے کے فنڈزنکلواکر ہڑپ کیے جارہے ہیں جبکہ ناجائزتجاوزات قائم کرنےوالوں سے بھی دیہاڈیاں لگائی جارہی ہیں اسکے علاوہ پیپلزکالونی،کشمیرروڈ،پسرورروڈ،فیروزوالاروڈسمیت شہرکی اہم شاہراﺅں پر ناجائزتجاوزات مافیانے بھرپورقبضہ جمارکھاہے۔دوسری جانب چیف آفیسر بلدیہ کی جانب سے ناجائزتجاوزات کے خاتمہ اور غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کاروائی کیلئے تعینات کیے جانے والے اہلکاروں،ابراہیم بٹ،محمدعمربٹ،مون راٹھور،احمدہاشمی،معظم نے بھی بہتی گہنگامیں ہاتھ دھوتے ہوئے ناجائزتجاوزات قائم کرنے غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز مالکان سے ملکر دیہاڈیاں لگاناشروع کررکھاہے، اس حوالہ سے چیف آفیسر کاکہناہے کہ ناجائزتجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جبکہ انسپکٹروں ودیگر اہلکاروں کاکہناہے کہ جوبھی کرتے ہیں افسران کی اجازت سے ہی کرتے ہیں۔
انتظامیہ کے دعوے ٹھس،گوجرانوالہ شہر تجاوزات کی نذر



















