لاہور:(اپنے رپورٹر سے ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ”ڈائٹ پلان“ قرار دےدیا، اپنے بیان میںمریم اورنگزیب نے کہا دوپہر 3 بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام 7 بجے تک اختتام پذیر ہونے والا” ڈائٹ پلان“ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا 9 مئی کے مجرم کےلئے’ ’انٹر مٹنٹ فاسٹنگ“ ہو رہی ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے، 9 مئی کے مجرم کےلئے4 گھنٹے کا ”ڈائٹ پلان“ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، ملک کو مہنگائی، عوام کو بھوکا کرنے والے کےلئے 4گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے،25کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنےوالے 9 مئی کے مجرم کےلئے4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے،مریم اورنگزیب نے کہا قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائد اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنےوالے سزا کے مستحق ہیں، 4 گھنٹے بھوک ہڑتال کے نہیں۔
پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال’ ’ڈائٹ پلان“ ہے:مریم اورنگزیب



















