فیصل آباد:زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 4بھٹے مسمار

فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)محکمہ تحفظ ماحول نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 4بھٹے مسمار کرادیئے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے چک 70 ج۔ب، 74ج۔ب ٹھیکریوالہ، 71 ج۔ب سرلی جھنگ روڈمیں بھاری مشینری کے ذریعے بھٹوں کی تعمیرات مسمارکرادیں۔ بھٹہ مالکان کو سموگ قوانین اپنانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کی عدم تعمیل پر نہ ایکشن لیا گیا۔