سٹیج اداکار پر تشدد کرنےوالی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن گرفتار


لاہور:( کرائم رپورٹر)پولیس نے سٹیج اداکار طاہرانجم پر تشدد کرنےوالی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن انیلہ ریاض کو گرفتار کرلیا،پولیس نے طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث انیلہ ریاض کو گرفتار کیا۔

مقدمے میں ساتھیوں کو بھی نامزد کردیا گیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاتشدد کرکے میرے کپڑے پھاڑ ے گئے ،جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔