سیاسی و معاشی استحکام کیلئے جماعتیں سر جوڑ کربیٹھیں: خورشید شاہ

کراچی: (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام جماعتیں سر جوڑ کربیٹھیں،ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے کئے تو بند کرا دیا گیا، چائنہ سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کوئلے سے بجلی پیدا کر رہے ہیں، نظر آرہا ہے دنیا بھی یہی چاہتی ہے پاکستان ترقی نہ کرے، پالیسیوں میں تسلسل کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم سیاسی طور پر ہمیشہ عدم استحکام کا شکار رہے ہیں،خورشید احمد شاہ نے کہا معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے، معاشی پالیسیاں سیاست سے بالاتر ہو کر اتفاق رائے سے مرتب ہونی چاہئیں۔