راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے31 اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا،ایک نہیں 101 بار کہا 31 اگست تک سیاست میں نہیں ،31 اگست تک کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے،سیاست سے دور ہوتے ہیں یہ جان بوجھ کر ہمیں کھینچ کر لاتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں، یہ کل پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے تھے، اگر پی ٹی آئی پر پابندی بھی لگا دیں تو کونسی قیامت آجائے گی، سیاست فیل ہوگئی ،لوگ پلوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں، بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے پاس عقل نہیں ان کو فارغ کرو۔
سابق وزیر نے کہا موجودہ حکومت نفرت کا نشان بن چکی ہے، نالائق، نااہل، کرپٹ اورمسترد شدہ لوگ ہیں، کسی وزارت میں کوئی کام نہیں ہو رہا، شہبازشریف خود خواہش کرتے ہیںکوئی فون کر کے بلائے، شہبازشریف کہیں سے 10 ڈالر بھی لانے میں کامیاب نہیں ہوئے، پاکستان کو بچانا 2اشخاص جنرل حافظ عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔
حکومت نفرت کا نشان،31 اگست تک کٹی کٹا نکل آئےگا: شیخ رشید



















