روف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، گرفتار خواتین کی ضمانت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن کے ریمانڈ میں توسیع، گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی رﺅف حسن و دیگر ملزموں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے روف حسن سمیت 9 شریک ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔