میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں :ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہےں کی جائیگی۔ برسات کے موسم مےں نکاسی آب کیلئے تمام متعلقہ محکمے اشتراک عمل سے موثر اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مےونسپل کارپورےشن مون سون سےزن کے دوران اےمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشےنری کو ہمہ وقت تےار رکھے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ساہےوال مےں پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا جس مےں ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر شاہد رسول وڑائچ، چےف آفےسر کارپورےشن شےخ اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے سٹی مےنجر علی خان، انفراسٹرکچر انجےنئر حمزہ چوہان سمےت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر نے کہا کہ شہر مےں جاری سےورےج لائنوں کی صفائی کے کام کو بھی جاری رکھا جائے اور صفائی کے ساتھ ساتھ تمام بند لائنوں کو کھولا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی قسم کی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پسپ حکام پر زور دےا کہ سےورےج لائن بچھانے کیلئے کی گئی کھدائی کو ساتھ ساتھ فل کےا جائے اور جاری کام کے دوران حفاظتی اقدامات کئے جائےں تاکہ شہرےوں کی جان و مال کی حفاظت ےقےنی بنائی جاسکے۔ انہوں نے پی اےچ اے کو شہر کی خوبصورتی مےں اضافے کیلئے زےادہ سے زےادہ پودے لگانے اور 9اےل نہر پر واکنگ ٹرےک پر جاری کام کی رفتار تےز کرنے کی بھی ہداےت کی۔