شادی کی عمر بڑھانا مسیحی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا:بشپ ابرہام ڈینیل

ساہیوال: (بےورورپورٹ)کرسچن میرج (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی گئی،صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت ایکٹ کی منظوری دی،ترمیم کے تحت 1872 کے کرسچن میرج ایکٹ کے سیکشن 60 میں ترمیم کی گئی ہے، ترامیم سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسیحی مردوں اور عورتوں کی عمریں بالترتیب 16 اور 13 سال سے زیادہ ہونی چاہئے تھیں۔

ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے بشپ آف ساہیوال بشپ ابرہام ڈینیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا مرد اور خواتین کےلئے شادی کی عمر بڑھانا مسیحی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا، انہوں نے ایکٹ پر دستخط کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کےلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کرنے،سینٹ میں اقلیتوں کےلئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کےساتھ ساتھ 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منانے کے اعلان پر بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔