گوجرانوالہ: محلہ امیر پارک گلی نمبر3میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم بند

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد) محلہ امیر پارک گلی نمبر3میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم بند ہونے سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہوگئے،واسا حکام کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا۔


محلہ امیر پارک گلی نمبر 3ڈی سی روڈ گوجرانوالہ کا سیوریج کافی لمبے عرصے سے بند چلا آرہا ہے جس وجہ سے گلی میں ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتاہے اور بدبواور تعفن سے مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے،علاقہ مکینوں نے کہا متعدد مرتبہ اس بارے متعلقہ حکام کو شکایت کی گئی لیکن کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا، جب بھی متعلقہ سپر وائزر موقع پر آتاہے توپریشان حال مکینوں کو نئی کہانیاں سنا کر چلا جاتا ہے، کبھی کہتا ہے آپ کے علاقے کی سیوریج لائن نئی ڈلنے والی ہے، کبھی کہتا ہے گاڑی ٹینکی منگوائی جائے وہ بھی پوری کردی جائے تو پانی ٹینکی سے نکال کر طفل تسلی دے کر چلے جاتے ہیں۔

بار بار شکایت کرنے کے باوجود ایریا کلیئر نہیں ہوسکا جس کا ذمہ دار سپروائزر شکیل ہے، مکینوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے گلی نمبر3 محلہ امیر پارک میں بند سیوریج کا فوری حل نکالا جائے تاکہ گندے پانی سے تنگ مکین سکون کا سانس لے سکیں۔