9 مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)9مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر درخواست میںانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیافہرست میں موجود ملزموں کو نوٹس جاری کرکے ضمانت مسترد کی جائے،بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت 57 ملزموں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔