پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا جلسے کے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی،انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کےساتھ درخواست پر فیصلہ کرے، 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔