حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوجائینگے،ملک احمد خاں


قصور:(مہر حسن حسین ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچ جائیں گے۔ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور پائیدار امن وامان پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ڈیرہ کھائی ہٹھاڑ میں حلقہ کے آنے والے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملک احمدخاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپنی حکومتی مصروفیات کے باوجود حلقہ کے عوام کے ساتھ رابطہ میں رہنا ترجیح ہے۔ ڈیرہ پر آنے والے حلقہ کے عوام کے مسائل کے لیے حل کیلئے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجاز احمد خاں ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ آنے والوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔ حلقہ کے عوام کے مسائل کو ذاتی سمجھتا ہوں ان کے ساتھ ہمارے خاندان کا کئی دہائیوں کا تعلق ہے۔ ان کا بھرم رکھنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنے حلقہ میں سڑکوں کے جال بچھانے کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام بھی شروع ہیں گاﺅں سے کھیتوں تک کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں تعمیر کرکے کسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔