فیصل آباد:( بیورورپورٹ)سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی ہدایات پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز نے مقامی انسٹیٹیوٹ میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ٹریفک آگاہی سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکاءموجود تھے۔
ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے سلسلہ میں بھی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ٹریفک آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر اداروں اور عوامی مقامات پر بھی لیکچرز دیئے جارہے ہیں آگاہی ٹریفک سیمینار میں دوران ڈرائیونگ لائن لین کی پابندی،سگنل کی پابندی،موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیا گیا ہر شہری کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے لئے بھر پور ٹریفک آگاہی مہمات جاری ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی ٹریفک آگاہی مہم



















