راوی میں سیلاب کے خطرات،شہریوں کے انخلا کا بندوبست کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال


ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کا قطب شہانہ پل اور موضع داد بلوچ کا دورہ ،زیر تعمیر حفاظتی بند پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے قطب شہانہ پل اور موضع داد بلوچ کا دورہ کیا اور دونوں جگہوں پر حفاظتی بند کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال عظمان چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اکرم وٹو اور محکمہ ہائی وے اور اریگیشن کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا دریائے راوی میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظرشہریوں کے انخلا کا بندوبست کیا جائے، دریا میں کٹاو کی وجہ سے ساہیوال فیصل آباد روڈ کو بچانے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔