لاہور: (اپنے نمائندے سے)پٹرول بم نامنظور، جماعت اسلامی نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، عوام دشمن اقدامات کےخلاف حق دو عوام کو تحریک چلا رہے ہیں،26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینگے اور مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے،عوامی حقوق کےلئے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔
قیصر شریف نے کہادھرنے میں علما، وکلا ، تاجر ، صنعتکار،کسانوں ،مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،سیاسی جماعتیں اگر دھرنے میں شرکت کرنا چاہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
پٹرول بم نامنظور،26جولائی کو دھرنا ہوگا:جماعت اسلامی



















