پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے ملک میں مکمل اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ،آرٹیکل 6 کے سب سے زیادہ مستحق شریف خاندان ، چیف الیکشن کمشنر ہیں،سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور ڈان لیکس والے دوسروں کو غدار کہتے ہیں، شریف خاندان کے خون میں غداری رچ بسی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاغداری کے مرتکب دوسروں پر غداری کے مقدمات چلانے کی بات کر رہے ہیں، عوام نے 8 فروری کو فیصلہ سنایا کون کون غدار ،کون محب الوطن ہے، 8 فروری کو عمران خان ملک کا مقبول ترین لیڈر ،پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت کے طور پر ابھری۔
مشیر اطلاعات نے کہا آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے، نواز ،مریم کیمپ شہباز شریف کا دھڑم تختہ چاہتے ہیں،موجودہ فیصلے میں بھی نواز شریف ،راج کماری کی چھاپ واضح نظر آتی ہے، ن لیگ کے اندر اقتدار کی لڑائی منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے،شریف خاندان کو عمران فوبیا ہوگیا ، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر جعلی حکومت کو سبکی ہوئی اب پی ٹی آئی پر پابندی اور غداری کے معاملے پر پھر سے منہ کی کھانی پڑے گی۔
نواز ،مریم کیمپ شہباز کا دھڑم تختہ چاہتے ہیں: بیرسٹر سیف



















