لاہور: (اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے مخصوص نشستوں پرفیصلے کو جزوی نہیں قلی طور پر قبول کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ الیکشن2024 پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا نوازشریف کو جیتنے کیلئے 70 ہزار اضافی ووٹ ڈلوانے پڑے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت رہ گئی،سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، حق دو عوام کو تحریک پورے پاکستان میں شروع ہوچکی،آج ملک بھر میں احتجاج ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاعدالت عظمیٰ کا فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے، ایم کیو ایم کو کراچی سے قومی اسمبلی کی 15 نشستیں دی گئیں،آئی ایم ایف کے کہنے پر اخراجات کم نہیں کریں گے، 200یونٹ تک ریلیف دے رہے ہیں لیکن 201 یونٹ والے کا کیا قصور ہے۔
دریں اثنا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،آئین و قانون کی بحالی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا،امیر جماعت اسلامی نے کہاسپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پرالیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، فارم 45 کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔
اسد قیصر نے کہا سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، آئین کی بالادستی کےلئے سپریم کورٹ کے ججز کا نام تاریخ میں یاد رکھا جائےگا،اسد قیصر ،حافظ نعیم الرحمن نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی آزادی کےلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سپریم کورٹ الیکشن2024 پر جوڈیشل کمیشن بنائے،حافظ نعیم الرحمن



















