ا نجینئرز اور کنٹرکٹرز کا یونائیڈا نجینئرزگروپ کی حمایت کا اعلان

اوکاڑہ: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ا نجینئر نگ کونسل کے امیدواروں کے اعزاز میں کنٹرکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان کا عشائیہ ، چیئرمین کے امیدوار سید اشفاق حسین شاہ سمیت دیگر امیدواروں ، تقریب میں کنٹرکٹرز ،ا نجینئر زاورصحافیوں کی شرکت ، ا نجینئرز اور کنٹرکٹرز کا یونائیڈا نجینئرزگروپ کا مکمل حمایت کا اعلان کردیا،

تقریب میں ضلع اوکاڑہ کے ا نجینئر ز ، کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا اہتمام چیف ڈویژنل کوارڈنیٹرCAP ساہیوال چوہدری محمد ارشد نے کیا تھا ۔ خطاب کرتے ہوئے پاکستان ا نجینئر نگ کونسل کے امیدوار برائے چیئرمین سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر ینگ ا نجینئر زکے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا ، کنٹرکٹر ز اور ا نجینئر ز کے حقوق کا تحفظ ہی میرا منشور ہے ۔تقریب میں سینکڑوں ا نجینئرزاور کنٹرکٹر ز نے یو نائیڈ ا نجینئرزگروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔