اسلا م آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے بلوچستان میں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ،امن و امان سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ ،صوبے میں جاری عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
آصف زرداری نے کہا وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں اور صوبے کی آبی ضروریات ، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے کچھی کینال ضروری ہے،صدر مملکت نے ہدایت کی بلوچستان حکومت صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔
دریں اثنا عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز آبادی کے چیلنج سے نمٹنے میں تعاون کریں، 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، آبادی 2030 تک 263 ملین اور 2050 تک 383 ملین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے سماجی اور اقتصادی ترقی پر اثرات کو سمجھنا ہوگا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















