نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،رانا سکندر حیات،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم


ننکانہ صاحب: (نمائندہ خصوصی)شائننگ سٹارز ہائی سکول جسلانی کلاں کی میٹرک 2024 کے امتحانات میں ضلع ننکانہ میں پہلی پوزیشن جبکہ لاہور بورڈ میں سوئم پوزیشن تفصیلات کے مطابق میٹرک 2024 کے امتحانات میں ضلع کے طلبا اور طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنےوالے طلباءاور طالبات میں انعامات، میڈل اور شیلڈ تقسیم کیے گئے جس میں واربرٹن کے نواحی گاوں جسلانی کلاں کی ہونہار بیٹی سحر شکیل نے اپنے علاقے اور شائننگ سکول کا نام فخر سے بلند کر دیا اور میٹرک 2024 کے امتحانات میں 1200 / 1185 نمبر لے کر ضلع ننکانہ صاحب میں پہلی پوزیشن جبکہ بورڈ میں سوئم پوزیشن حاصل کر لی جس پرصوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میڈل ، شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،ڈائریکٹر شائننگ سکول رائے غضنفر نے پروفیشنل میڈیا گروپ کی میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے شائننگ سکول نے امتحانات میں پوزیشن لینے کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے۔