اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کی بھٹہ خشت کےخلاف کارروائیاں

ساہیوال:(بےورورپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایات کے روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ساہیوال سویرا حسن نے پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹہ خشت کےخلاف کاروائیاں کیں،انسپکٹر ماحولیات زاہد افتخار،انسپکٹر عمران تھہیم، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے کارروائیوں میں حصہ لیا۔

اویس برکس کمپنی 38/12ایل چیچہ و طنی، المدینہ برکس کمپنی 38/12- ایل چیچہ وطنی، نور برکس کمپنی 38/12 ایل، جمال برکس کمپنی 38/12 ایل کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا اور ریسکیو باﺅزر کے ذریعے چھڑکاﺅبھی کیا گیا۔