فیصل آباد:( بیورو رپورٹ)مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قیام امن برقرار رکھنے کے لیے ریاست اور ریاستی اداروںسے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔
اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد کمبوہ ، قاری عبد الرحمان نقشبندی ،سی پی او کامران عادل ، سی ٹی او مقصود احمد لون ، صدر بار انوار الحق ، مفتی محمد ضیا مدنی، مولانا ریاض کھرل ‘ مولانا سکندر حیات ذکی ، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ، سردار ہیرا سنگھ ، پاسٹر عمران لیاقت، پنڈت بھگت لال نے کہا کہ فیصل آباد میںتمام مذاہب کے درمیان محبت ،اخوت اور بھائی چارے کا پرچار کیا جائے گا ۔ منبرو محراب سے معاشرے میں برداشت اور صبرو تحمل کے فروغ کا درس دیا جائے گاتاکہ نہ صرف شہر بلکہ پیارے وطن کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔
مقررین نے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن یقینی بنانے کے لئے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جو اسی صورت کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہر مذہب کے عمائدین اپنے پیروکاروں کو امن و اخوت کا درس دیں گے ۔
مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے زیراہتمام امن سیمینار



















