فیصل آباد:( بیورو رپورٹ)تاجر رہنما حاجی توقیر خان نے کہا ہے مون سون کی پہلی بارش نے ہی ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور واسا کی نا اہلی کا پول کھول دیا ہے ۔ فیصل آباد کے ہر علاقے کی سڑکیںاور گلیاں تالا ب بن گئیں ۔اکثر مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا،۔ لوگوں کے لئے نہ صرف گھروں سے نکلنا دوبھر ہو گیابلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بند ہو کر رہ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ سیوریج کے پانی کی بھرمار نے واسا حکام کی کام چوری اورنااہلی کو بے نقاب کردیا
حاجی توقیر خان نے کہا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر واسا کی بداعمالیوں اور ملازمین کی کام چوری کا فوری نوٹس لے کر کرپٹ اور نااہل افسران اور عملے کو فارغ کیا جائے ۔ افسران لاکھوںروپے تنخواہیں اور جعلی ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں لیکن ہر سال موسم برسات میں نکاسی آب کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور افسران سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں ۔ حاجی توقیر احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر فیصل آباد کو ڈبونے والے نااہل افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ واسا کی نااہلی اور ناقص کارکرگی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو ۔
پہلی بارش نے ہی ضلعی انتظامیہ کا پول کھول دیا، حاجی توقیر خان



















