سرگودھا،میانوالی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پولیس کاسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی واپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ،موجود نہ ہونے پر بچ گئے۔
عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، اسلام آباد ،میانوالی پولیس نے گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت میری گرفتاری کےلئے بیتاب ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاچھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا ملک میں کوئی رول آف لا نہیں، واضح کردوں عمران خان کے وزیراعظم بننے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
پولیس کااپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ،عمر ایوب گرفتاری سے بچ گئے



















