اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دےدی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہااسلام آباد جلسہ معطل کرنا ظلم و جبر اور وفاقی حکومت کا غیر آئینی قدم ہے،پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 حکومت اور ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیا اب عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے ،عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کراسکتی تو وزیر اعلیٰ کی قیادت میں عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ،وقت ،جگہ کا تعین خود کریں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہاعمران خان وتمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تحریک، مارچ اور جلسوں سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی ہوگا ،تحریک ملک میں حقیقی معنوں میں آئینی و جمہوری قیام تک جاری رہے گی۔
کے پی حکومت نے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دےدی



















