قصور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پنجاب کے صدر جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحافت کا گلہ گھوٹنے لائے گئے ہتک عزت بل اور عوام پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس آئی ایم ایف کی مشاورت سے پاس کیے گئے۔ وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ غریبوں کا خون نچوڑ کر عیاشیاں کرنے والے حکمرانوں کے خلاف 17جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ جماعت اسلامی بے روزگاری، مہنگائی کے ستائے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی میرج ہال قصور میں منعقدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار نوراحمد ڈوگر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمدرمضان، ٹکٹ ہولڈر چوہدری اسد اللہ کمبوہ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری عنیب افضل چھینہ ، سٹی سیکرٹری اطلاعات محمدعثمان ایڈووکیٹ، رہنما جماعت اسلامی ابوبکر نعیم ودیگر بھی موجود تھے۔
غریبوں کا خون نچوڑ کر عیاشیاں کرنےوالے حکمرانوں کےخلاف دھرنا دیں گے، جاوید قصوری



















