نارووال:(حسن نواز)چیئرمین سی ایم انیشی ایٹوز رانا منان خاںممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انیشی ایٹوز رانا منان خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشی ایٹوز کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی،اس موقع پرموجود افسران کو نورکوٹ۔ٹو۔عیسی چوک،بدوال موڑ۔ٹو۔کوٹ نیناں روڈ،نورکوٹ سے پھگواڑی روڈ براستہ چاتری بروٹی سمیت نورکوٹ۔ٹو۔کوٹ نیناں روڈ،آر۔ایچ۔سی نورکوٹ کو فعال بنانے سمیت ضلع بھر میں جاری روڈز،سیوریج اور پی۔سی۔سی۔ورک پر مشتمل ترقیاتی سکیموں پر جاری کاموں بارے تفصیلی بریفنگ مہیا کی گئی۔
شکرگڑھ ٹو نارووال روڈ کی اطراف نورکوٹ قصبہ میں ٹف ٹائلز لگانے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی،ڈرین لائنوں کی بحالی،جوہڑوں کی صفائی اور کھودائی کا کام مکمل کرنے کے حوالے سے چئیرمین وزیراعلیٰ انیشی ایٹوز رانا منان خاں کی جانب سے ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران سے استفسار کیا گیا۔
رانا منان نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن فاسٹ سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کو عملی جامہ پہنانا عزم ہے،عزم کی تکمیل بہتر ٹیم ورک کے نتیجے میں ہی ممکن ہو سکتی ہے،عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ٹارگٹ ہے ،ٹارگٹ کے حصول کی بابت ہم تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے۔
عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانا ٹارگٹ ہے، رانا منان



















