لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے دربار بی بی پاک دامن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے دربار بی بی پاک دامن پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کیں۔ایس پی سٹی عبد الحنان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دربار پر جاری توسیعی منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔ اس موقع سرپرست اعلیٰ شعیہ امن کمیٹی دربار بی بی پاک دامن دانش نقوی، چیئرمین آغا فراز، صدر حسنین کاظمی، وائس چیئرمین سید علی اختر نقوی اور جنرل سیکرٹری مبارک حسین بھی موجود تھے۔دریں اثناءصوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کرکے موسمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں بارے تازہ ترین اور تفصیلی بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے دریا¶ں میں پانی کے بہا¶ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی وزیر کو مختلف بیراجز میں پانی کی آمد اور اخراج بارے آگاہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈیمز میں پانی کی پوزیشن بارے بریفنگ لی۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شدید بارشوں میں حفاظتی انتظامات کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ میں ہے۔ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مون سون سپیل کے حوالہ سے انتظامات مکمل ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے شدید بارشوں کے حوالے سے مکمل تیار ہے۔
محرم مجالس و جلوسوں کے تمام روٹس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی: سلمان رفیق



















